QR CodeQR Code

کراچی والے 2 دن مزید گرمی برداشت کرلیں، موسم پھر خوشگوار ہو جائیگا

26 Jun 2019 12:16

محکمہ موسمیات نے کراچی میں جولائی کے پہلے ہفتے کے بعد سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی بھی کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد والے 2 دن مزید گرمی برداشت کرلیں، موسم پھر خوشگوار ہو جائے گا، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے کے بعد مون سون بارشیں بھی ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم کی شدت کم ہونے کی نوید سنا دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دو دن بعد کراچی میں گرمی کا زور ٹوٹے گا اور درجہ حرارت معمول پر آجائے گا، پھر کراچی میں بوندا باندی ہوتی رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دو دن زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے، تاہم جمعہ سے سمندری ہوائیں چلنا شروع ہوجائیں گی، تب تک ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے کراچی والوں کو گرمی زیادہ محسوس ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں جولائی کے پہلے ہفتے کے بعد سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی بھی کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 801620

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801620/کراچی-والے-2-دن-مزید-گرمی-برداشت-کرلیں-موسم-پھر-خوشگوار-ہو-جائیگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org