QR CodeQR Code

گلگت، اپوزیشن لیڈر محمد شفیع اور ڈپٹی اسپیکر جعفر اللہ کے مابین صلح ہو گئی

26 Jun 2019 12:41

مصالحتی کمیٹی نے دونوں ممبران کو اسپیکر کے چیمبر میں بلا کر صلح کرا دی، دونوں ایک دوسرے سے گلے اور مصافحہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع اور ڈپٹی اسپیکر جعفر اللہ خان کے مابین صلح ہو گئی، اسپیکر کے چیمبر میں دونوں گلے ملے اور ایک دوسرے کو معاف کر دیا۔ گذشتہ روز قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کے دوران شفیع اور جعفر اللہ خان کے مابین تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی تھی، بعد میں اسپیکر نے ایک مصالحتی کمیٹی بنا کر صلح کی کوششیں شروع کیں، کمیٹی نے دونوں ممبران کو اسپیکر کے چمبر میں بلا کر صلح کرا دی۔ اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ میں نے دیامر کے عوام کی کبھی مخالفت نہیں کی صرف یہ کہا تھا کہ بٹوگاہ روڈ منصوبے کو ترجیح دی جائے، میرے موقف کی حاجی جانباز خان نے بھی حمایت کی تھی، اس کے باوجود میرے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا گیا، تاہم جعفر اللہ خان کے ساتھ جو کچھ تلخ کلامی ہوئی تھی وہ اب دور ہو گئی ہے اور ہم گلے بھی ملے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 801623

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801623/گلگت-اپوزیشن-لیڈر-محمد-شفیع-اور-ڈپٹی-اسپیکر-جعفر-اللہ-کے-مابین-صلح-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org