0
Wednesday 26 Jun 2019 13:04

بجٹ آبادی کی بنیاد پر تقسیم کیا گیا، حفیظ الرحمن

بجٹ آبادی کی بنیاد پر تقسیم کیا گیا، حفیظ الرحمن
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ بجٹ کسی پارٹی کا نہیں بلکہ پورے علاقے کا ہوتا ہے ہم نے ترقیاتی بجٹ آبادی کی بنیاد پر تمام چودہ اضلاع میں تقسیم کیا ہے، کابینہ نے پورے علاقے کو سامنے رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو تقسیم کیا ہے اورکسی بھی ضلع کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا گیا، اگر کسی ضلع کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے تو ممبران نشاندہی کریں ہم ازالہ کریں گے اور اسے درست کریں گے۔ انہوں نے اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ترقیاتی بجٹ کا 80 فیصد جاری منصوبوں  کیلئے جبکہ 20 بیس فیصد نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ہوتا تھا اس مرتبہ صوبائی کابینہ نے ترقیاتی بجٹ کا ستر فیصد جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے جبکہ تیس (30) فیصد نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں میں ترقیاتی بجٹ 30 فیصد سے زیادہ خرچ نہیں ہوا ہے دیگر صوبوں میں سب سے زیادہ سندھ میں 41 فیصد ترقیاتی بجٹ خرچ ہوا ہے جبکہ ہم گلگت بلتستان میں گزشتہ چار سال سے سو فیصد ترقیاتی بجٹ خرچ کر رہے ہیں اور اس بجٹ میں ایک روپے کا بھی کوئی قرضہ شامل نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 801625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش