QR CodeQR Code

پاکستان کی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے، مریم نواز

26 Jun 2019 13:57

لیگی رہنما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا انٹر بینک میں ڈالر کی، قیمت 160 روپے 50 پیسے تک پہنچ گئی، حکومت کی جانب سے پہنچایا گیا نقصان ناقابل تلافی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے ڈالر کی قیمت میں اضافے پر کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے، حکومت کی جانب سے پہنچایا گیا نقصان ناقابل تلافی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 160 روپے 50 پیسے تک پہنچ گئی، پاکستان کی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے، حکومت کی جانب سے پہنچایا گیا نقصان ناقابل تلافی ہے۔ ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ٖصرف ایک ماہ میں ڈالر کی قیمت میں 13 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، جس سے قرضوں کا بوجھ 1325 بلین تک جا پہنچا ہے۔


خبر کا کوڈ: 801629

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801629/پاکستان-کی-معیشت-تباہی-کے-دہانے-پر-کھڑی-ہے-مریم-نواز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org