0
Wednesday 26 Jun 2019 15:02

نوشہرہ، اشتہاریوں کی پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار جاں بحق

نوشہرہ، اشتہاریوں کی پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ کے علاقے نظام پور میں اشتہاریوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ضلعی پولیس افسر نوشہرہ کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان کے مطابق ڈی ایس پی اکوڑہ احسان شاہ اور ایس ایچ او نظام پور مسعود خان پولیس پارٹی کے ساتھ قمر میلہ علاقے میں موبائل میں گشت پر تھے کہ اس دوران اشتہاریوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ ڈی پی او نے بتایا کہ اشتہاریوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اسفندیار اور اسد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او مسعود خان، اسکا گن مین زین اللہ، روئیداد اور عاکف زخمی ہوگئے، جن کو فوری پرعلاج کیلئے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا گیا۔

بعد ازاں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن مین ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں پولیس اہلکاروں کے علاوہ عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، جبکہ ڈی آئی جی مردان محمد علی گنڈا پور، ڈی پی او نوشہرہ منصور آمان، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان، اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ، اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ اور ایم پی اے ایدریس خٹک نے بھی شرکت کی۔ جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار اسد کا تعلق پبی سے تھا، اسد کے پسماندہ گان میں دو بیٹے ہیں جبکہ پولیس اہلکار اسفندیار کا تعلق خیشگی سے تھا۔ اسفندیار کے پسماندہ گان میں چار بچے ہیں جن میں 2 بیٹیاں اور 2 بیٹے شامل ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ اشتہاری فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 801647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش