QR CodeQR Code

ایران، امریکہ کے مقابلے میں تنہاء نہیں، روس

26 Jun 2019 15:41

روسی وزارت خارجہ کے ایشیائی امور کے ادارے کے سربراہ اور روسی صدر کے خصوصی ایلچی "زامیر کابلوف" نے کہا ہے کہ ایران موجودہ صورتحال میں امریکی دباؤ کے مقابلے میں تنہاء نہیں بلکہ روس بھی اسکے ساتھ کھڑا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ روسی وزارت خارجہ کے ایشیائی امور کے ادارے کے سربراہ اور افغانستان کے لئے روسی صدر کے خصوصی ایلچی "زامیر کابلوف" نے کہا ہے کہ ہم نے ایرانیوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کر رکھا ہے، جبکہ ایران پر اگر کوئی اندھادھند اقدام کیا گیا تو یہ روسی صدر کا حق ہوگا کہ وہ اپنے قومی موقف کا اعلان کریں اور اس حوالے سے روس قطعی طور پر فیصلہ کن قدم اٹھائے گا۔ زامیر کابلوف نے کہا کہ ہم جانتے ہیں دنیا میں ایران کے خلاف ایک محاذ کھڑا کر دیا گیا ہے اور ہمیں اس بات پر بھی یقین ہے کہ ایران کے حوالے سے امریکہ نے انتہائی تخریبی سیاست اپنا رکھی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے ایشیائی امور کے ادارے کے سربراہ اور افغانستان کے لئے روسی صدر کے خصوصی ایلچی زامیر کابلوف نے اس سوال کے جواب میں کہ امریکہ کی طرف سے ایران پر نئی پابندیاں لگنے کے بعد اب کیا امریکہ کی طرف سے ایران کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ بند کر دیا گیا ہے؟ کہا کہ اس سوال کا جواب امریکی حکومت کو دینا چاہیئے۔ ہم ایرانیوں کی امریکہ سے بیزاری کو سمجھتے ہیں، جبکہ کسی بھی جنگ کے وقوع پذیر ہونے کے احتمال کو رد بھی نہیں کرتے، لیکن ہم نے بارہا امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بھی معمول کے حالات اور ماضی کی طرف پلٹنے کا امکان موجود ہے، جبکہ روس اس مقصد کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔


خبر کا کوڈ: 801658

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801658/ایران-امریکہ-کے-مقابلے-میں-تنہاء-نہیں-روس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org