0
Wednesday 26 Jun 2019 17:32

گلگت سکردو روڈ پر ایک اور ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

گلگت سکردو روڈ پر ایک اور ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ گلگت سکردو روڈ پر ایک اور ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے سکردو آنے والا سمینٹ سے بھرا ٹرک روندو میں باغیچہ کے نزدیک طورمک پل کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگیا، جس سے ٹرک گہری کھائی میں گرا، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے ایک شخص کی لاش دریائے سندھ سے نکال لی ہے، جبکہ دو افراد کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔ یاد رہے کہ گلگت سکردو روڈ پر تعمیراتی کام کی وجہ سے ہر وقت لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہوتا ہے، اس حوالے سے ایف ڈبلیو او کی جانب سے احتیاطی تدابیر کی ہدایات بھی جاری کر رکھی ہیں۔ گلگت سکردو روڈ پر رواں سال یہ پانچواں بڑا حادثہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 801669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش