QR CodeQR Code

مغربی ممالک کیلئے سفارتی پیکج تیار کیا جا رہا ہے،ایران

12 Jul 2009 13:14

ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متقی نے کہا ہے کہ ایران مغربی ممالک کے لئے نیا سفارتی پیکج تیار کر رہا ہے۔تہران میں عمانی ہم منصب یوسف بن علاوی بن عبداللہ کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے منوچہر متقی نے کہا کہ مغربی ممالک کے لئے جو سفارتی پیکج تیار کیا جا رہا ہے اس


تہران: ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متقی نے کہا ہے کہ ایران مغربی ممالک کے لئے نیا سفارتی پیکج تیار کر رہا ہے ۔تہران میں عمانی ہم منصب یوسف بن علاوی بن عبداللہ کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے منوچہر متقی نے کہا کہ مغربی ممالک کے لئے جو سفارتی پیکج تیار کیا جا رہا ہے اس میں سیاسی ،معاشی ،سیکورٹی اور بین الاقوامی معاملات شامل ہیں۔نیا سفارتی پیکج مغرب سے بات چیت کی بنیاد بن سکتا ہے اور اس سلسلے میں مثبت پیشرفت کی امید ہے۔ دوسری جانب عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علاوی نے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد سے ملاقات کی۔ملاقات میں خطے کی صورتحال اور تیل کی قیمتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 8017

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/8017/مغربی-ممالک-کیلئے-سفارتی-پیکج-تیار-کیا-جا-رہا-ہے-ایران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org