0
Wednesday 26 Jun 2019 20:41

سندھ اور شہری حکومت کا تنازع، کراچی میں کچرا جلانے سے درجہ حرارت بڑھنے لگا

سندھ اور شہری حکومت کا تنازع، کراچی میں کچرا جلانے سے درجہ حرارت بڑھنے لگا
اسلام ٹائمز۔ رواں برس کراچی کے درجہ حرارت میں اضافہ اور یکے بعد دیگرے آنے والی گرمی کی لہروں کی بنیادی وجہ صنعتوں سے گرم ہواؤں کا اخراج اور کچرا جلانے کا عمل قرار دیا گیا ہے۔ سندھ اور شہری حکومت کے مابین مالی تنازعات کے باعث کچرا اٹھانے کے بجائے بعض اضلاع کی میونسپل کارپوریشنز کے تحت کچرا جلانے کا عمل درجہ حرارت میں اضافے کا باعث بن گیا ہے، کچرے کو نذرآتش کرنے کے اقدام کے خلاف محکمہ ماحولیات حرکت میں آیا نہ ماحولیاتی اداروں نے اس کا نوٹس لیا، ماحولیاتی قوانین کی موجودگی کے باوجود کراچی سمیت سندھ بھر میں کچرا جلانے والوں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہ لانا درجہ حرارت میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔

رواں سال کراچی کے درجہ حرارت میں اضافہ اور گرمی کی یکے بعد دیگرے آنے والی لہروں کی وجہ موسمیاتی ماہرین نے دیگر وجوہات کے علاوہ بنیادی طور پر صنعتوں سے گرم ہواؤں کے اخراج اور کوڑا کرکٹ جلانے کے عمل کو قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ کراچی کے بعض اضلاع میں کوڑا کرکٹ جلانے کی وجہ سے بھی گرمی کی ایک لہر کے اثرات سے نکلتے ہی گرم موسم کی دوسری لہر حبس اور گرمی میں اضافے کا باعث بن رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 801710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش