0
Wednesday 26 Jun 2019 23:10

عالمی یوم انسداد منشیات کے موقع پر گلگت میں ریلی

عالمی یوم انسداد منشیات کے موقع پر گلگت میں ریلی
اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم انسداد منشیات کے حوالے سے گلگت میں ریلی نکالی گئی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے زیر اہتمام سٹی پارک گلگت سے فاطمہ جناح کالج ریور ویو تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں تعلیمی اداروں کے طلباء سمیت زندگی کے مخلتف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھ میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر منشیات کے نقصان اور بچاو کے حوالے تحریر درج تھی۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس مرتضی کر رہے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر اے این ایف کا کہنا تھا کہ ہر سال دنیا بھر میں 26 جون کو انسداد منشیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس ریلی کا بنیادی مقصد منشیات کے نقصانات اور بچائو کے حوالے سے لوگوں کو شعور دینا ہے، معاشرے میں بسنے والے ہر فرد کو انکی زمہ داری کا احساس دلانا ہے کہ منشیات کے پھیلائو کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ ہماری نوجوان نسل اس سے محفوظ رہ سکے۔
خبر کا کوڈ : 801717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش