QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، پاک فوج کیجانب سے ضلعی صحت دفتر کو 3 ایمبولینس گاڑیاں فراہم

26 Jun 2019 21:54

ذرائع کے ساتھ گفتگو میں اس حوالے سے ڈاکٹر حمید اللہ خان کا کہنا تھا کہ پاک ارمی نے ہمارا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا جبکہ مزید ایمبولینس گاڑیاں اور صحت کی سہولیات دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے ضلعی صحت دفتر کو 3 ایمبولینس گاڑیاں فراہم کردیں۔ آج  ڈی ایچ او ڈاکٹر حمید اللہ خان نے ملک امین کے ہاتھ سے 3 ایمبولینس گاڑیوں کی چابیاں وصول کیں۔ ذرائع کے ساتھ گفتگو میں اس حوالے سے ڈاکٹر حمید اللہ خان کا کہنا تھا کہ پاک آرمی نے ہمارا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا جبکہ مزید ایمبولینس گاڑیاں اور صحت کی سہولیات دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایمبولینس ان علاقوں کو دیں گے جو دور دراز ہوں اور جہاں زیادہ ضرورت ہو۔ ڈاکٹر حمید اللہ خان اور ملک امین نے بتایا کہ کورکمانڈر پشاور مظہر شاھین اور 7 ڈویژن کے میجر جنرل شاکراللہ خان خٹک سے وزیرستان کے غریب عوام کیلئے صحت کی سہولیات دینے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کور کمانڈر پشاور مظہر شاھین صاحب اور 7 ڈویژن کے میجر جنرل شاکراللہ خان خٹک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی وزیرستان کے غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 801729

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801729/شمالی-وزیرستان-پاک-فوج-کیجانب-سے-ضلعی-صحت-دفتر-کو-3-ایمبولینس-گاڑیاں-فراہم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org