QR CodeQR Code

ایران پر جارحیت کے رسوا کن ارادوں کے بعد امریکہ کا ایک اور مضحکہ خیز حربہ ہے، آغا سید حسن

27 Jun 2019 08:22

انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران کی اس عزیمت اور استقامت کا سرچشمہ نظام ولایت فقیہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے انقلاب اسلامی ایران اور وہاں قائم نظام ولایت فقیہ کی بیخ کنی کے لئے امریکہ اور اس کے حلیف ممالک کی طرف سے 40 سالہ سازشوں اور دشمنانہ پالیسیوں کی ہر محاذ پر ناکامی سے تعبیر یا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر جارحیت کے رسوا کن ارادوں کے نتائج ایرانی غیور قوم و قیادت کے جذبہ ایمانی اور عزم و استقامت کی معراج ہے۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران کی اس عزیمت اور استقامت کا سرچشمہ نظام ولایت فقیہ ہے اور اسی نظام کے سائے میں ایرانی قوم نہ صرف تعمیر و ترقی کے سنگ میل عبور کر رہی ہے بلکہ عسکری محاذ پر بھی ایران اس قدر مضبوط اور ناقابل تسخیر بن چکا ہے کہ کوئی بھی دنیاوی طاقت ایران پر جارحیت سے پہلے ہزار بار اس کے انجام پر غور و فکر کرنے پر مجبور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ زور بازو کے بل پر امریکہ آج تک ایران کو جھکنے اور بکنے پر مجبور نہ کرسکا اور آخری حربے کے طور پر  ایران سے دوستی کا مکارانہ ہاتھ بڑھانے کی کوشش بھی کی لیکن ایران امریکہ کے جھانسے میں نہ آسکا۔

آغا سید حسن نے کہا کہ امریکی صدر نے بدحواسی کے عالم میں اب نظام ولایت فقیہ کے خلاف ایک مضحکہ خیز مہم شروع کی امام خامنہ ای اور دفتر رہبری کے متعلقین و اثاثوں پر قدغن کا امریکی حکم نامہ اسی مکروہ مہم جوئی کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف رہبر معظم کی بے داغ شخصیت کی کردار کشی کے ساتھ ساتھ ان عناصر کو بھی متحرک کیا جا رہا ہے، جو شیعیت کے لباس میں برطانیہ اور امریکہ کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امام خامنہ ای کی ذاتی طور پر ملک یا بیرون ملک کوئی جاگیر و اثاثہ نہیں ہے، اس حقیقت کے تناصر میں امریکی پابندی ایک مضحکہ خیز فیضلہ ہے جس سے کوئی فرق نہیں پڑسکتا۔ آغا سید حسن نے کہا کہ ایران قوم قیادت نے ثابت کر دکھایا کہ قرآن و سنت کو دستور عمل بنا کر مسلمان نہ صرف دشمنوں کے شرانگیزیوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں بلکہ اپنے قوی ترین دشمن کو بھی دوستی کی بھیک مانگنے پر مجبور کرسکتے ہے۔


خبر کا کوڈ: 801731

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801731/ایران-پر-جارحیت-کے-رسوا-کن-ارادوں-بعد-امریکہ-کا-ایک-اور-مضحکہ-خیز-حربہ-ہے-آغا-سید-حسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org