0
Wednesday 26 Jun 2019 22:06

اندرون سندھ فصلوں پر حملہ آور ٹڈی دَل کے خاتمے کیلئے اسپرے کرنے کی ہدایت

اندرون سندھ فصلوں پر حملہ آور ٹڈی دَل کے خاتمے کیلئے اسپرے کرنے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اندرون سندھ فصلوں پر ٹڈی دَل کے حملے سے بچاﺅ کیلئے وفاقی وزارت زراعت، وزارت فوڈ سکیورٹی اور وزارت ایوی ایشن ڈویژن سے رابطہ کیا اور ٹڈی دَل کے خاتمے کیلئے ہوائی اسپرے کرنے کے احکامات جاری کئے۔ گورنر سندھ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام متاثرہ علاقوں میں ہوائی اسپرے یقینی بنائے جائیں۔ گورنر سندھ نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو اس قدرتی آفت سے بہتر انداز سے نمٹنے کے ضمن میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔
خبر کا کوڈ : 801736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش