QR CodeQR Code

پاراچنار، پولیو ویکسینیشن اور دیگر موذی امراض سے بچاؤ کیلئے آگاہی تقریب کا انعقاد

26 Jun 2019 22:09

مقررین نے کہا کہ پولیو اور دیگر امراض سے بچاؤ کے لئے ویکسینیشن کا عمل اگر ایک طرف محکمہ صحت کی جانب سے موثر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، تو دوسری جانب شہری بھی محکمہ صحت کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں پولیو ویکسینیشن اور دیگر موذی امراض سے بچاؤ کے لئے عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ضلعی انتظامیہ اور قبائلی عمائدین نے بھرپور شرکت کی۔ پولیو ویکسینیشن اور دیگر امراض سے بچاؤ کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عمر احمد خان اور ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر معین بیگم کا کہنا تھا کہ پولیو سمیت مختلف امراض سے بچاؤ کے لئے عوامی شعور اجاگر کرنا انتہائی ضروری ہے اور عوام کو صحت کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل پر ترجیح دینا چاہئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قبائلی رہنما حاجی سردار حسین، علامہ مزمل حسین اور دیگر مقررین نے کہا کہ پولیو اور دیگر امراض سے بچاؤ کے لئے ویکسینیشن کا عمل اگر ایک طرف محکمہ صحت کی جانب سے موثر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، تو دوسری جانب شہری بھی محکمہ صحت کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 801738

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801738/پاراچنار-پولیو-ویکسینیشن-اور-دیگر-موذی-امراض-سے-بچاؤ-کیلئے-آگاہی-تقریب-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org