0
Wednesday 26 Jun 2019 22:29

گورنر سندھ سے ڈی جی رینجرز کی امن و امان سے متعلق ملاقات

گورنر سندھ سے ڈی جی رینجرز کی امن و امان سے متعلق ملاقات
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر ہاﺅس کراچی میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ میں امن و امان کی صورتحال اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صوبہ باالخصوص شہر کراچی میں ہر قسم کے جرائم کا خاتمہ ہر صورت یقینی بنانے کا عزم اظہار کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے، جہاں پر ہونے والی ہر سرگرمی کا اثر پورے ملک پر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کے قیام میں فوج، رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثل قربانیاں دیں ہے، جسے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

میجر جنرل عمر احمد بخاری نے بتایا کہ جرائم سے پاک کرنے کیلئے شہر کراچی کے داخلی و خارجی راستوں پر بھرپور اسنیپ چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، تاکہ مستقل طور پر جرائم کی بیخ کنی ممکن ہو سکے، جبکہ امن و امان کے قیام میں فوج، رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے پناہ قربانیاں دیں، جسے کسی بھی صورت میں رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 801742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش