0
Wednesday 26 Jun 2019 22:45

پاراچنار، پاک آرمی کے بریگیڈیئر اخترعلیم کی صدارت میں سول ملٹری لیزان کمیٹی کا اجلاس

پاراچنار، پاک آرمی کے بریگیڈیئر اخترعلیم کی صدارت میں سول ملٹری لیزان کمیٹی کا اجلاس
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں پاک فوج کے 73 بریگیڈ کے بریگیڈئر اختر علیم کی صدارت میں سول ملٹری لیزان کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں شیعہ سنی قبائلی عمائدین، سیکرٹری و اراکین انجمن حسینیہ، تحریک حسینی، یوتھ کمیٹی نمائندگان، سیاسی کارکنان،  ضلعی انتظامیہ کے عہدیداران، فوجی آفسران، سرکاری محکموں کے سربراہان، صحافی برادری سمیت لوئر، اپر و سینٹرل کرم سے تعلق رکھنے والے سول سوسائٹی ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر تمام شیعہ سنی و سرکاری اہلکاروں نے متفقہ طور پر پاراچنار اہلسنت مسجد کے حوالے سے نفرت انگیز پروگرام نشر کرنے پر ARY چینل پروگرام کی شدید مذمت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے مطالبہ کیا کہ چینل والے فوری طور پر اس کی تردید کریں اور حساس علاقوں میں جہاں طویل فسادات کے بعد امن و بھائی چارے کی فضاء برقرار ہوئی ہے، وہاں بغیر معلومات کے من گھڑت باتیں ٹی وی پر نشر کرنا علاقے کے محب وطن و امن پسند عوام کے ساتھ بہت بڑی ذیادتی ہے، جبکہ میٹنگ میں ضلع بھر میں جاری اور منظور شدہ ترقیاتی سکیموں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی، جس میں سر فہرست پانی، تعلیم اور صحت کے سہولیات شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 801743
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش