0
Wednesday 26 Jun 2019 22:44

نندی پور ریفرنس کے فیصلے کے بعد حکومت سمیت اداروں کا کردار بھی مشکوک ہوگیا، وقار مہدی

نندی پور ریفرنس کے فیصلے کے بعد حکومت سمیت اداروں کا کردار بھی مشکوک ہوگیا، وقار مہدی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ نندی پور ریفرنس کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی حکومت سمیت اداروں کا کردار بھی مشکوک ہوگیا ہے، پی ٹی آئی کے بابر اعوان کو نندی پور کیس کے حوالے سے نہ ہی گرفتار کیا گیا اور نہ ہی کوئی پیشی ہوئی اور سونے پر سہاگا مرکزی ملزم کو بری اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔ اپنے بیان میں وقار مہدی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا دہرا معیار کا نظریہ واضح ہوگیا ہے، عمران نیازی جس ظالمانہ اور غیر منصفانہ نظام کے پیچھے چھپ کر مخالفین کی آواز دبانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں اور اپنی حکومت کی ناکامیوں پر خاموشی چاہتے ہیں کہ انہیں کوئی کچھ نہ بولے اور ملک وقوم کو تباہ و برباد کرنے دے، تو پیپلز پارٹی اس سلیکٹڈ حکومت کو ہرگز ایسا نہیں کرنے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو پورا پاکستان جان چکا ہے کہ عمران نیازی کی اپنی صفوں میں کتنے صاف اور شفاف لوگ موجود ہیں، مگر نئے پاکستان میں سارے گناہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے بعد معاف کر دیئے جاتے ہیں اور یہی فیصلہ نندی پور ریفرنس میں بھی ہوا۔
خبر کا کوڈ : 801744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش