0
Wednesday 26 Jun 2019 23:06

مولانا عطاء اللہ شہاب جمیعت علماء اسلام گلگت بلتستان کے امیر منتخب

مولانا عطاء اللہ شہاب جمیعت علماء اسلام گلگت بلتستان کے امیر منتخب
اسلام ٹائمز۔ مولانا عطاء اللہ شہاب جمیعت علماء اسلام گلگت بلتستان کے امیر منتخب ہو گئے۔ جے یو آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن جامعہ اشرف العلوم جاگیر بسین میں منعقد ہوئے۔ جی بی میں اس دفعہ تقریباً چھبیس ہزار رکنیت ہوئی اور اسی بنیاد پر ضلع دیامر سے تقریباً 56 اراکین مجلس عمومی منتخب ہوئے اور گلگت سے 30 اراکین، ضلع استور سے چار اراکین کا انتخاب ہوا۔ جی بی سے اراکین مجلس عمومی کی کل تعداد 90 تھی۔ امیر کیلئے دو امیدوار مولانا عطاء اللہ شہاب اور مولانا سرور شاہ میدان میں تھے، الیکشن کے نتیجے میں اراکین مجلس عمومی کی اکثریت نے سابق مشیر وزیر اعظم پاکستان مولانا عطاء اللہ شہاب کو اگلے پانچ سال کیلئے گلگت بلتستان کا امیر منتخب کیا۔ جبکہ مولانا عبدالکریم کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ جنرل سیکرٹری کیلئے تین امیدوار مولانا عبد الکریم، مولانا عبد الرحمان اور منہاج الدین مدمقابل تھے۔ امیر اور جنرل سیکرٹری کا اعلان مرکزی ناظم انتخابات علامہ راشد محمود سومرو نے کیا۔
خبر کا کوڈ : 801746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب