0
Wednesday 26 Jun 2019 23:46
سینئر صحافی کا دعویٰ

نواز شریف کے صاحبزادوں نے ڈیل کیلئے رقم منتقلی کا سلسلہ شروع کردیا

نواز شریف کے صاحبزادوں نے ڈیل کیلئے رقم منتقلی کا سلسلہ شروع کردیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے مقامی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کے صاحبزادوں نے ڈیل کیلئے رقم منتقلی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، سابق وزیراعظم کے صاحبزادوں نے سعودی عرب کے الرازی بینک میں اپنے اکاونٹس کے ذریعے بڑی رقم اپنے قطری خاندانی دوست کو منتقل کی ہے، یہ رقم جلد پاکستان کو دے دی جائے گی۔سینئر صحافی نے نجی ٹی وی کے ساتھ تبصرے میں بتایا کہ وزیراعظم نے این آر او سے انکار کیا ہے۔ اس کو این آر او نہیں کہتے، جب ایک شخص کے ذمے لوٹی ہوئی رقم ہے، اور وہ رقم حکومت پاکستان کے پاس آ جاتی ہے، وہ این آر او نہیں بلکہ رقم کی وصولی ہو گی۔ این آراو وہ ہوتا ہے کہ آپ نے کچھ نہیں دیا اور ڈیل کرکے چلے گئے۔ سعودی عرب میں ایک بینک الرازی بینک ہے۔ اس میں ایک اکاؤنٹ ہے۔ اس بینک میں میاں نوازشریف کے بیٹے جو پچھلے دنوں عمرے کی ادائیگی کیلئے بھی گئے تھے۔ سوئٹرزلینڈ میں امجد نامی شخص ہے، جن کا تعلق میاں برادران سے ہے۔ جنیوا میں اس کا ریسٹورنٹ ہے۔ مسلم لیگ نون سے اس کا تعلق ہے۔ گزشتہ دنوں ایک میٹنگ ہوئی تھی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کیوں نہ ان سے پیسہ واپس لیکر پاکستان کی معیشت کو بہتر کیا جائے۔ اسی طرح ایک قطری اہم شخصیت ہے، قطری شخصیت نے بھی کہا کہ ہم رقم دے دیں گے۔ اس حوالے سے سینئر صحافی رانا عظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ اب اس رقم کی منتقل کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ نواز شریف کے صاحبزادوں نے سعودی بینک کے اکاونٹ کے ذریعے بڑی رقم اپنے قطری دوست کے اکاونٹ میں منتقل کر دی ہے۔ پاکستان میں معاملات طے ہوتے ہی قطری شخص کے اکاونٹ میں موجود پیشہ حکومت پاکستان کے اکاونٹ میں منتقل کر دیا جائے گا۔ رانا عظیم نے مزید بتایا ہے کہ نواز شریف کے صاحبزادوں نے پاکستان کے ایک پڑوسی ملک میں موجود اپنے دوست کے ذریعے بھی پیسہ قطری دوست کے اکاونٹ میں منتقل کروایا ہے۔ یہ پیسہ رمضان کے ماہ میں منتقل کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 801751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش