0
Wednesday 26 Jun 2019 23:59
اقتدار سے دوری، مولانا کے دکھ سے سبھی آگاہ تھے

اے پی سی کا اعلامیہ تحریری اقبال جرم ہے، فردوس عاشق اعوان

بجٹ پاس ہو گا کیونکہ اپوزیشن رہنماؤں کی اس سے دال روٹی جڑی ہے
اے پی سی کا اعلامیہ تحریری اقبال جرم ہے، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کوایک دوسرے سے بھی خطرہ ہے، حکومت کو گرانے کی خواہش رکھنے والے ایک بیانیے پر متفق نہ ہوسکے۔ آل پارٹیز کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو شکنجہ سخت ہوتے ہی اے پی سی بلانے کی یاد آ گئی، کانفرنس میں کرتب دکھانے والی سیاسی اداکار پہنچے، پتلی تماشا کیا اور 10 گھنٹوں کے بعد اے پی سی ناکام ہو گئی، اور اجلاس کا اعلامیہ تحریری اقبال جرم ہے۔ فردوس عاشق اعوان  کا کہنا تھا کہ اعلامیے  میں اپنے ہی بنائے ہوئے الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا، دس ماہ کے بعد اپوزیشن کو ایک دم سے الیکشن میں نقائص نظر آئے ہیں، اپوزیشن کی منطق ہے جہاں وہ جیتی ہے وہاں شفاف انتخابات ہوئے، جہاں ہارے وہاں سلیکشن ہوئی۔ عمران خان کو پہلے ایوان نے سلیکٹ کیا پھرایلکٹ کیا، سلیکٹڈ، ایلکٹڈ کے بعد تاحیات رجیکٹڈ کی بات بھی ہونی چاہیے، جسے سپریم کورٹ نے رجیکٹ کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ اے پی سی اعلامیے میں کرپشن کے خلاف کوئی بات نہیں کی گئی کیوں کہ اپوزیشن کی بقا کرپشن سے جڑی ہے، ان لوگوں کے لیے گئے قرضوں پرموجودہ حکومت سود ادا کررہی ہے، اپوزیشن جماعتیں کانفرنس سے پہلے حکومت کو گرانے، دھمکانے اور گھر بھیجنے کے  لیے آستینیں چڑھاتی تھیں، لیکن حکومت کو گرانے کی خواہش رکھنے والے ایک بیانیے پر متفق نہ ہو سکے۔ کوئی بھی وفاقی بجٹ کی منظوری نہیں روک سکتا، بجٹ پاس نہیں ہو گا تو اپوزیشن ارکان تنخواہ کہاں سے وصول کریں گے۔ اگلے 4 سال صبرکے ساتھ  پرانی تنخواہ پر کام کریں گے، یہ بجٹ منظور ہو گا، اس کے ساتھ  اپوزیشن رہنماؤں کی دال روٹی بھی جڑی ہوئی ہے، اپوزیشن گیدڑ بھبکیوں کے بجائے مثبت تجاویز سامنے لائے۔ اے پی سی میں شریک جماعتوں کو خود ایک دوسرے سے خطرہ اور اعلامیے میں گا اور گی کا صیغہ ایک دوسرے کو دھوکا دینے کے لیے ہے، مولانا فضل الرحمان کے اقتدار سے دور رہنے کے  دکھ  سے سب آگاہ تھے، مولانا فضل الرحمان کی منطق ہے میں نہیں تو کچھ  نہیں، میں ہوں تو پارلیمنٹ اور حکومت چلے گی، اے پی سی کی سہولت کاری فضل الرحمان نے کی، اس کا بل کون دے گا؟
خبر کا کوڈ : 801756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش