QR CodeQR Code

توہین صحابہ کے معاملے پر مولانا اور بلاول دو بار آمنے سامنے آگئے، اے پی سی کی اندرونی کہانی

27 Jun 2019 01:36

سربراہ جے یو آئی نے تجویز دی کہ عمران خان نے صحابہ کرام کی توہین کی اس کا ذکر مشترکہ اعلامیہ کا حصہ بنایا جائے جس پر بلاول زرداری نے کھل کر مخالفت کی۔ بلاول نے واضح موقف اپنایا کہ مذہب کا کارڈ کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے


اسلام ٹئمز۔ اپوزیشن جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس دو بار ناکام ہوتے ہوتے کیسے بچی؟، اندرونی رپورٹ سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق اے پی سی میں دو مواقع پر مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو آمنے سامنے آگئے، مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی کہ عمران خان نے صحابہ کرام کی توہین کی ہے اس کا ذکر مشترکہ اعلامیہ کا حصہ بنایا جائے جس پر بلاول زرداری نے کھل کر مخالفت کی۔ بلاول نے واضح موقف اپنایا کہ مذہب کا کارڈ کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، قمر زمان نے لقمہ دیا کہ یہ تو تحریک لبیک والی بات ہو گئی، اس پر مولانا عبدالغفور حیدری بیچ میں بول پڑے اور کہا کہ آپ نے ہمیں تحریک لبیک سے کیسے جوڑا؟، یوں مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کی اس موضوع پر 45 منٹ تک تکرار جاری رہی۔
 
اس دوران اے این پی رہنما نے کہا کہ اگر یہ معاملہ یہیں ختم ہو گیا تو لوگ اپوزیشن کی ناکامی پر شادیانے بجائیں گے، بہتر یہ ہے کہ ہم مشترکہ گراؤنڈز پر بات کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے موقف اختیار کیا کہ ہم مڈٹرم الیکشن کی طرف جائیں گے، بلاول نے کہا کہ قوم کا بوجھ میرے کندھوں پر ہے، پارلیمنٹ کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دونگا، میں نانا، دو ماموں، اور والدہ گنوا چکا ہوں، اگر اس کے نتیجے میں مارشل لا لگ گیا تو اس کا مقابلہ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 801767

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801767/توہین-صحابہ-کے-معاملے-پر-مولانا-اور-بلاول-دو-بار-ا-منے-سامنے-ا-گئے-اے-پی-سی-کی-اندرونی-کہانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org