0
Thursday 27 Jun 2019 20:58

امت شاہ کا 2 روزہ سرینگر دورہ، سکیورٹی جائزہ میٹنگ میں اہم مشاورت

امت شاہ کا 2 روزہ سرینگر دورہ، سکیورٹی جائزہ میٹنگ میں اہم مشاورت
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیرداخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر میں تعینات مختلف سکیورٹی ایجنسیوں کو ’’شرپسندوں‘‘ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے اور بغیر تشدد امرناتھ یاترا یقینی بنانے کیلئے احتیاتی اقدامات اٹھانے کی تاکید کی ہے۔ وزیر داخلہ نے بدھ کو کشمیر کے 2 روزہ دورے پر پہنچتے ہی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا، جس کے دوران انہیں یاترا اور ریاست کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ امت شاہ نے قابض فورسز اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں پر زور دیا کہ امرناتھ یاترا میں ممکنہ رخنہ ڈالنے والی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے وہ متحرک رہیں۔ جھیل ڈل کے کنارے ایس کے آئی سی سی میں منعقدہ ہونے والی سکیورٹی جائزہ میٹنگ کے دوران وزیرداخلہ نے سکیورٹی ایجنسیوں کے سربراہوں کی توجہ کئی حساس نکات کی طرف متوجہ کی۔

خصوصی سیکرٹری (اندونی معاملات) برائے وزارت داخلہ اے پی مہیشوری نے سرینگر میں نامہ نگاروں کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ نے سکیورٹی ایجنسیوں کے سربراہوں کو  بغیر تشدد یاترا کو انجام تک پہنچنے کی ہدایات دی۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی جائزہ میٹنگ میں وزیرداخلہ نے یاترا کے حوالے سے معیاری عملیاتی طریقہ کار پر چلنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ان میں کسی بھی قسم کی سستی کا مظاہرہ نہیں کیا جانا چاہیئے، سنیئر افسران کو نگرانی کرنے کیلئے کہا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں مقبوضہ کشمیر کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جس کے دوران سکیورٹی افسران نے مرکزی وزیر داخلہ کو پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے صورتحال سے آگاہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی جائزہ میٹنگ کے دوران مقامی نوجوانوں کی عسکری صفوں میں شمولیت کے پیچھے محرکات، ہتھیار چھینے جیسے واقعات، ممکنہ دراندازی اور دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 801776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش