QR CodeQR Code

اے لیول کے طلبہ بہتر کارکردگی کے لیے منشیات کا استعمال سویٹس کی صورت میں کرتے ہیں، شہر یار آفریدی

27 Jun 2019 10:44

وزیر مملکت نے اسلام آباد کے 75 فیصد طالبات اور 45 فیصد طالب علموں کو منشیات کا عادی قرار دیا تھا، طلبہ اور والدین کے سراپا احتجاج ہونے پر شہریار آفریدی نے طلبہ کے منشیات استعمال کرنے سے متعلق بیان واپس لے لیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے آئس نشے کے حوالے سے ایک نیا انکشاف کیا ہے۔ شہریار آفریدی نے بطور وزیر مملکت برائے داخلہ ایک نجی ادارے کی مسترد شدہ رپورٹ پر اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کی 75 فیصد طالبات اور 45 فیصد طالب علموں کو منشیات کا عادی قرار دیا تھا۔ اسلام آباد کے بڑے بڑے اسکولوں کے طلبہ اور والدین کے سراپا احتجاج ہونے پر شہریار آفریدی نے طلبہ کے منشیات استعمال کرنے سے متعلق بیان واپس لے لیا تھا۔ اب وزیر انسداد منشیات شہریار آفری نے منشیات کے عالمی دن سے متعلق تقریب سے خطاب میں دعویٰ کیا ہے کہ او اے لیول کے طلبہ تعلیمی میدان میں بہتر کارکردگی کے لیے منشیات کا استعمال سویٹس کی صورت میں کرتے ہیں۔ شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ کسی تعلیمی ادارے کا ایک بھی شخص منشیات کا شکار نکلا تو پورے ادارے کے خلاف کارروائی ہو گی۔
 


خبر کا کوڈ: 801795

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801795/اے-لیول-کے-طلبہ-بہتر-کارکردگی-لیے-منشیات-کا-استعمال-سویٹس-کی-صورت-میں-کرتے-ہیں-شہر-یار-آفریدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org