QR CodeQR Code

راحت فتح علی خان کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ آف میوزک کی اعزازی ڈگری

27 Jun 2019 11:09

یونیورسٹی کی جانب سے راحت فتح علی خان کا تعارف صوفیانہ موسیقی قوالی کے پاکستانی گلوکار کے طور پر کیا گیا ہے، جن کو اب تک 50 سے زائد البم ریلیز کرنے پر سراہا بھی گیا۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا۔ راحت فتح علی خان کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مزید 7 اور افراد کو یونیورسٹی کی جانب سے یہ اعزاز ملا۔ انکائینیا کے نام سے لندن میں منعقد ہوئی اس تقریب میں راحت فتح علی خان کو ڈاکٹریٹ آف میوزک کی ڈگری دی گئی۔ یونیورسٹی کی جانب سے راحت فتح علی خان کا تعارف صوفیانہ موسیقی قوالی کے پاکستانی گلوکار کے طور پر کیا گیا ہے، جن کو اب تک 50 سے زائد البم ریلیز کرنے پر سراہا بھی گیا۔ یونیورسٹی سے ملنے والی ڈگری کے حوالے سے گلوکار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے ملنے والی اس ڈگری کو قبول کرنا اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دن میرے خاندان اور میرے لیے بے حد خاص ہے اور ان مداحوں کے لیے بھی جنہوں نے میرے اس سفر میں میرا ساتھ دیا، یہ اعزاز حاصل کرنا بہت بڑی کامیابی ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں اپنی موسیقی سے ان شاندار بلندیوں پر پہنچ سکا۔ یاد رہے کہ 2017ء میں آکسفورڈ یونیورسٹی نے اپنے ایک ریہرسل ہال کو استاد راحت فتح علی خان کا نام دیا تھا۔ 2016ء میں انہیں آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔


 


خبر کا کوڈ: 801797

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801797/راحت-فتح-علی-خان-کیلئے-ا-کسفورڈ-یونیورسٹی-کی-جانب-سے-ڈاکٹریٹ-آف-میوزک-اعزازی-ڈگری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org