QR CodeQR Code

اپوزیشن ناکام شو پر منفی سیاست سے توبہ کر لے، عثمان بزدار

27 Jun 2019 11:15

میڈیا سے گفتگو کرتے وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ کر رہے ہیں، جبکہ اپوزیشن لوٹ مار سے جمع کی گئی دولت بچانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اے پی سی کے نام پر اپوزیشن کا اکٹھا ہونا بری طرح فلاپ رہا، اپوزیشن جماعتوں کو ناکام شو پر منفی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ عوام نے اپوزیشن کے غیر جمہوری طرز عمل کو مسترد کر دیا ہے، کرپٹ عناصر سن لیں قوم بے لاگ احتساب کی حامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ کر رہے ہیں، جبکہ اپوزیشن لوٹ مار سے جمع کی گئی دولت بچانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جو حشر اے پی سی کا ہوا ہے وہ اپوزیشن جماعتوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے، کرپٹ عناصر کے کڑے احتساب سے ہی پاکستان آگے بڑھے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 801803

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801803/اپوزیشن-ناکام-شو-پر-منفی-سیاست-سے-توبہ-کر-لے-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org