0
Thursday 27 Jun 2019 13:48

پشاور میں محبت کی شادی کرنے والا نوبیاہتا جوڑا قتل

پشاور میں محبت کی شادی کرنے والا نوبیاہتا جوڑا قتل
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں محبت کی شادی کرنے والے نوبیاہتا جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ واقعہ تھانہ چمکنی کے علاقہ چوہا گجر میں پیش آیا جہاں 20 جون کو پلوسئی کے رہاشی 25 سالہ حبیب اللہ  اور 21 سالہ عظمٰی نے  پسند کی شادی کی اور چوہا گجر میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے، تاہم  لڑکی کے والد نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور اسکے خاوند کو فائرنگ کرکے ابدی نیند سلا دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول دولہے کے بھائی گلاب شیر نے بتایا کہ دونوں نے محبت کی شادی کی تھی لیکن لڑکی کے اہل خانہ کو یہ گوارہ نہ تھا جس پر انہوں نے دونوں کو قتل کردیا۔ تھانہ چمکنی میں درج رپورٹ کے مطابق نوبیاہتا جوڑے کو لڑکی کے والد اور اسکے بھائی کفایت نے مل کر قتل کیا، جس پر پولیس نے  رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 801844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش