QR CodeQR Code

چترال، تین معذور بچوں کے ضعیف باپ کی زمین پر ایک بااثر شخص قابض

27 Jun 2019 15:27

معذور بچوں کے ضعیف باپ کا کہنا ہے کہ انکے بیٹے اور بیٹیاں سب گونگے اور معذور ہیں، جو آسانی سے چل پھر بھی نہیں سکتے، انکو سہارے کی ضرورت پڑتی ہے تو بھلا ایسے معذور لوگوں کیلئے اس بااثر شخص کیخلاف کیسے کوئی کارروائی کرسکے گا۔


اسلام ٹائمز۔ چترال کے دور افتادہ علاقے سیاہ آرکاری میں تین معذور بچوں کے ضعیف باپ کی زمین پر ایک بااثر شخص قابض ہے۔ پنین خان ولد ماخان زار نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ آرکاری میں میلنیم ماڈل سکول کیلئے اس نے ایک ایکڑ زمین اس شرط پر مفت فراہم کی کی تھی کہ اسے ماہوار 8000 روپے تنخواہ دی جائے گی۔ پنین خان کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سکول کے پرنسپل نے نہ صرف انہیں تنخواہ کی ادائیگی روک دی بلکہ سکول کی زمین کے عوض دوسری جگہ اراضی دینے سے بھی انکار کر دیا جبکہ مقامی مصالحتی جرگہ میں بھی اس تنازعے کا فیصلہ نہ ہو سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے اور بیٹیاں سب گونگے اور معذور ہیں، جو آسانی سے چل پھر بھی نہیں سکتے، ان کو سہارے کی ضرورت پڑتی ہے تو بھلا ایسے معذور لوگوں کیلئے اس بااثر شخص کے خلاف کیسے کوئی کارروائی کرسکے گا۔ پنین خان کے مطابق سکول کا پرنسپل میر حکیم سکول کو بھی کامیاب نہ کرسکا، جہاں بچوں کی تعداد روز بہ روز کم ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بارہا میر حکیم سے گزارش کی کہ یا تو وہ حسب معاہدہ تنخواہ دیا کرے یا زمین کے بدلے میں دوسری جگہ زمین دے۔ انہوں نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ، وزیراعلٰی خیبر پحتونخوا اور وزیراعظم عمران خان سے پرزور اپیل کی کہ انہیں انصاف دلایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 801849

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801849/چترال-تین-معذور-بچوں-کے-ضعیف-باپ-کی-زمین-پر-ایک-بااثر-شخص-قابض

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org