0
Thursday 27 Jun 2019 15:40

الیکشن کمیشن کا جنوبی وزیرستان میں 2 آزاد امیدواروں کی گرفتاری کا نوٹس

الیکشن کمیشن کا جنوبی وزیرستان میں 2 آزاد امیدواروں کی گرفتاری کا نوٹس
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن پاکستان نے جنوبی وزیرستان میں 2 آزاد امیدواروں کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن نے جنوبی وزیرستان میں 2 آزاد امیدواروں کی گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ اور قبائلی امور خیبر پختونخوا کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن الطاف خان کے مطابق سیکرٹری داخلہ و قبائلی امور کو کل 28 جون کو طلب کرتے ہوئے آزاد امیدواروں کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے پر وضاحت طلب کرلی ہے۔ صوبائی اسمبلی میں قبائلی اضلاع کی 16 نشستوں پر انتخاب ہونے والے ہیں اور جنوبی وزیرستان میں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے تنگ کرنے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ پی پی پی کے امیدوار عمران مخلص، آزاد امیدوار عارف وزیر اور آزاد امیدوار اقبال لالا کو تھری ایم پی او کے تحت ایک ماہ کیلئے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں پولیس نے وانا بازار میں اے این پی کے انتخابی دفتر پر چھاپہ مار کر ضلعی جنرل سیکرٹری یاسین خان اور تحصیل شکئی کے صدر امیر حمزہ کو گرفتار کرلیا۔
اے این پی کے امیدوار تاج وزیر نے کہا ہے کہ پولیس دفعہ 144 کے بہانے سیاسی جماعتوں کو بے جاتنگ کررہی ہے، تحریک انصاف کے سوا تمام جماعتوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، اس سارے معاملے پر الیکشن کمیشن کی خاموشی معنی خیز ہے۔
خبر کا کوڈ : 801854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش