0
Thursday 27 Jun 2019 15:49

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد نقوی پنجاب حکومت کے فوکل پرسن مقرر

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد نقوی پنجاب حکومت کے فوکل پرسن مقرر
اسلام ٹائمز۔ حکومتِ پنجاب نے سید اسد عباس نقوی کو وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فوکل پرسن برائے بین المذاہب ہم آہنگی مقرر کر دیا۔ حکومت پنجاب نے صوبے میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور مذہبی رواداری کے قیام کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اور رکن شوریٰ عالی سید اسد عباس نقوی کو وزیراعلیٰ کا فوکل پرسن برائے بین المذاہب ہم آہنگی مقرر کر دیا ہے۔ اس حوالے سے سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اسد عباس نقوی مجلس وحدت مسلمین میں مختلف عہدوں پر کام کرچکے ہیں جبکہ قومی امن کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ پنجاب حکومت نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 801855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش