QR CodeQR Code

ہم نے 85 ارب روپے بچائے ہیں، ترقیاتی بجٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، محمود خان

27 Jun 2019 15:47

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے ایوان سے خطاب میں کہا کہ وزیراعلی محمود خان نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ خیبر پختونخوا کے تمام خاندانوں کو ملے گا، اپوزیشن ارکان کو بھی صحت انصاف کارڈ دیں گے تاکہ وہ اپنا علاج کرا سکیں، وزیراعلٰی کے اس اعلان پر ایوان میں قہقہہ اور ڈیسک بجائے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے ایوان سے خطاب میں کہا ہے کہ صوبے میں اسپیشل فورس کو مستقل کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ مزید کہتے ہیں پاک فوج کے اپنے بجٹ میں تحفیف کرکے سابق فاٹا کو دینے پر آرمی چیف کا شکرگزار ہوں۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے ایوان سے خطاب میں کہا کہ تاریخ میں پہلی بار بجٹ میں قبائلی اضلاع کیلئے فنڈز رکھے گئے ہیں، بدقسمتی ہے کہ قبائلی اضلاع کیلئے کسی رُکن نے بات نہیں کی۔ وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ پہلی بار مالاکنڈ ڈویژن سے وزیراعلٰی کا چناؤ کیا گیا، واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں کسی ایک ضلع کا وزیراعلٰی نہیں صوبے کا وزیراعلٰی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ جن پر نیب کیسز ہیں اس میں حکومت اور عوام کا کیا قصور ہے، ہم نے 85 ارب روپے بچائے ہیں، ترقیاتی بجٹ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، اسی سال میں بی آر ٹی اور سوات موٹروے کے منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔

وزیراعلی محمود خان نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ خیبر پختونخوا کے تمام خاندانوں کو ملے گا، اپوزیشن ارکان کو بھی صحت انصاف کارڈ دیں گے تاکہ وہ اپنا علاج کرا سکیں، وزیراعلٰی کے اس اعلان پر ایوان میں قہقہہ اور ڈیسک بجائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ارکان عدالت گئے ہیں وہ ان کا مینڈیٹ ہے، میں اپوزیشن ارکان کو مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں، مل بیٹھ کر مسائل حل کئے جاسکتے ہیں، عدالتوں میں تمام معاملات حل نہیں ہوتے۔ وزیراعلٰی نے مزید کہا کہ اپوزیشن ترقیاتی بجٹ پر حکم امتناعی لینا چاہتی ہے، اپوزیشن ارکان کو فنڈ دیئے جا سکتے ہیں، خیبر پختونخوا میں پانچ سالوں کے دوران ایک ارب درخت اُگائے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 801856

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801856/ہم-نے-85-ارب-روپے-بچائے-ہیں-ترقیاتی-بجٹ-میں-ریکارڈ-اضافہ-ہوا-ہے-محمود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org