QR CodeQR Code

علامہ عباس کمیلی کے ایصال ثواب و بلندی درجات کیلئے مجلس ترحیم و تعزیتی اجتماع کل ہوگا

27 Jun 2019 17:42

عزاخانہ زہرا (س) سولجر بازار کراچی میں منعقد ہونے والے تعزیتی اجتماع سے نامور علما کرام، خطباء، ذاکرین اور قومی و ملی شخصیات شرکت اور خطاب کریں گی جبکہ نامور شعراء کرام منقبت خواں حضرات اور سوزخواں بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی مرحوم کے ایصال ثواب و بلندی درجات کیلئے قرآن خوانی و مجلس ترحیم و تعزیتی اجتماع ہفتہ 29 جون کو شب 8 بجے عزاخانہ زہرا (س) سولجربازار میں ہوگا، جس سے نامور علما کرام، خطباء، ذاکرین اور قومی و ملی شخصیات شرکت اور خطاب کریں گی جبکہ نامور شعراء کرام منقبت خواں حضرات اور سوزخواں بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔ اس سلسلے میں ہیئت آئمہ مساجد، مرکزی تنظیم عزاء، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مجلس ذاکرین امامیہ، امامیہ آرگنائزیشن اور بزرگان ملت نے اہل ایمان اور مومنین سے پابندی وقت کے ساتھ شرکت کی استدعا کی۔


خبر کا کوڈ: 801869

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801869/علامہ-عباس-کمیلی-کے-ایصال-ثواب-بلندی-درجات-کیلئے-مجلس-ترحیم-تعزیتی-اجتماع-کل-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org