QR CodeQR Code

کراچی، پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار

27 Jun 2019 17:49

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزمان زاہد ملا اور راشد کا تعلق کالعدم تنظیم کے شیخ ممتاز گروپ سے ہے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی ملی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے مومن آباد میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزمان زاہد ملا اور راشد کا تعلق کالعدم تنظیم کے شیخ ممتاز گروپ سے ہے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی ملی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ دن قبل کراچی کے علاقے مومن آباد میں 2 پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 801871

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801871/کراچی-پولیس-اہلکاروں-کے-قتل-میں-ملوث-2-مبینہ-دہشت-گرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org