0
Thursday 27 Jun 2019 18:04

ملت تشیع علامہ عباس کمیلی مرحوم کے اتحاد و یکجہتی کے علم کو بلند رکھے گی، جعفریہ الائنس

ملت تشیع علامہ عباس کمیلی مرحوم کے اتحاد و یکجہتی کے علم کو بلند رکھے گی، جعفریہ الائنس
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کی کابینہ کا اہم اجلاس بارگاہ حسینی پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں منعقد ہوا، جس میں علامہ حسین مسعودی، علامہ باقر حسین زیدی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شبر رضا، ثروت رضوی، محمد یعقوب شہباز، ریحان اکبر، شہزاد رضوی، مہدی عباس، ڈاکٹر جواد، مہتاب حیدر، نیئر علی و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں علامہ حسین مسعودی نے اتحاد بین المومنین پر زور دیا اور اتحاد بین المومنین کی کوششوں کو اور تیز کرنے پر اتفاق کیا اور آئندہ آنے والے پروگرامات کو حتمی شکل دی۔

اس موقع پر علامہ باقر زیدی کا کہنا تھا کہ ملت تشیع علامہ عباس کمیلی کے اتحاد و یکجہتی کے علم کو بلند رکھے گی اور وہ مشن جس کو لے کر وہ آگے بڑھ رہے تھے اُس کو ہم مزید تیز کریں گے۔ علامہ باقر زیدی کا مزید کہنا تھا کہ 29 جولائی کو علامہ عباس کمیلی صاحب کی ہونے والی مجلس ترحیم کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں، جس میں مکتب تشیع سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، ذاکرین عظام اور تمام شیعہ آرگنائزیشن بھرپور شرکت کریں گی اور علامہ عباس کمیلی کو خراج تحسین پیش کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 801874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش