QR CodeQR Code

اصغریہ اسٹوڈنٹس کی 7 روزہ تربیتی ورکشاپ بھٹ شاھ مٹیاری میں جاری ہے

27 Jun 2019 22:06

23 جون سے شروع ہونے والی ورکشاپ 29 جون تک جاری رہے گی۔ ورکشاپ میں سندھ بھر سے اسکولوں سے لیکر اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلبا شریک ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی سالانہ ہفت روزہ تربیتی ورکشاپ ثقافتی مرکز بھٹ شاھ ضلع مٹیاری میں جاری ہے، 23 جون سے شروع ہونے والی ورکشاپ 29 جون تک جاری رہے گی۔ ورکشاپ میں سندھ بھر سے اسکولوں سے لیکر اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلبا شریک ہیں، ورکشاپ کو 2 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں جماعت 6 سے 10 کے طلبا کو کلاس امام زادہ علی اصغر علیہ السلام اور گیارہویں جماعت سے یونیورسٹیز کے طلبا کو کلاس امام زادہ علی اکبر علیہ السلام میں تربیت دی جا رہی ہے۔ موسمِ گرما کی تعطیلات کے موقع پر منعقدہ 7 روزہ تعلیمی و تربیتی سمر ورکشاپ میں ملٹی میڈیا لیکچرز، عملی تربیت، یومِ معلّم، جشنِ عبادت، اسکل ڈوپلیمینٹ سیشنز، میڈیا ورکشاپ، ایک شام مرکزی صدر کے نام و دیگر پروگرامات کا سلسلہ جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 801916

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801916/اصغریہ-اسٹوڈنٹس-کی-7-روزہ-تربیتی-ورکشاپ-بھٹ-شاھ-مٹیاری-میں-جاری-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org