QR CodeQR Code

ڈالر کی بڑھتی قیمت اور مہنگائی پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا

27 Jun 2019 21:58

وزیراعظم نے گورنر سٹیٹ بینک کو ہدایت کی کہ ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔ دوسری جانب عمران خان نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ افسران ہول سیل مارکیٹوں کا دورہ کریں اور قیمتوں کے مناسب تعین کو یقینی بنائیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے ڈالر کی بڑھتی قیمت اور مہنگائی میں اضافہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعظم نے گورنر سٹیٹ کو ہدایت کی کہ ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات سے آگاہ رکھا جائے۔ فیلڈ افسران ہول سیل مارکیٹوں کا دورہ کریں اور قیمتوں کے مناسب تعین کو یقینی بنائیں۔ تفصیلات کے مطابق دو دن میں گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کی وزیراعظم عمران خان سے دوسری اہم ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں گورنر سٹیٹ بینک نے وزیراعظم کو ملک کی مالیاتی صورتحال اور ڈالر کی قدر میں اضافے سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے گورنر سٹیٹ بینک کو ہدایت کی کہ ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔
دوسری جانب عمران خان نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ افسران ہول سیل مارکیٹوں کا دورہ کریں اور قیمتوں کے مناسب تعین کو یقینی بنائیں۔ چیف کمشنز اسلام آباد اور صوبائی چیف سیکرٹریز مہنگائی پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور قانون شکنی کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ احکامات پر عمل درآمد سے متعلق پیشرفت رپورٹ سات روز میں پیش کی جائے۔
 


خبر کا کوڈ: 801927

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801927/ڈالر-کی-بڑھتی-قیمت-اور-مہنگائی-پر-وزیراعظم-عمران-خان-نے-نوٹس-لے-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org