0
Thursday 27 Jun 2019 22:22

طور خم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، شاہ محمود قریشی

طور خم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان صدر کے دورہ پاکستان میں ہونے والی پیشرفت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ طور خم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تو نور خان ایئربیس پر ان کا استقبال وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کیا۔ افغان صدر کے دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور قیام امن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افغان صدر کے دورہ پاکستان میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور افغانستان نے ساتھ مل کر چلنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کے فروغ پر اتفاق ہوا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک افغان تعلقات کے فروغ کیلئے رابطے بڑھانا ہوں گے، افغانستان میں امن و استحکام سے پاکستان اور خطے کی ترقی و خوشحالی جڑی ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ پر اتفاق ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ویزہ کیلئے طریقہ کار آسان بنایا جائے گا، ایک دوسرے پر اُنگلیاں اٹھانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، دیکھنا ہوگا دونوں ممالک باہمی اعتماد کیسے بحال کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، افغان صدر سے تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دیگر اہم امور پر بات ہوئی، افغان صدر کل لاہور میں بزنس کمیونٹی فورم میں شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 801933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش