QR CodeQR Code

وزیراعظم کے دورہ امریکا کا امکان، ٹرمپ سے ملاقات متوقع

28 Jun 2019 01:01

پاکستان اور امریکا کے درمیان اعلیٰ سطح رابطہ ہوا ہے جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے آئندہ ماہ دورہ امریکا کا امکان ہے اور وہ اگلے ماہ 20 جولائی کو امریکا کا دورہ کرسکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ماہ امریکا کے دورے کا امکان ہے جس میں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان اعلیٰ سطح رابطہ ہوا ہے جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے آئندہ ماہ دورہ امریکا کا امکان ہے اور وہ اگلے ماہ 20 جولائی کو امریکا کا دورہ کرسکتے ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق عمران خان 20 جولائی کو امریکا کا دورہ کرسکتے ہیں جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے جبکہ عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر بیک ڈور رابطے جاری ہیں، دورے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 801951

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801951/وزیراعظم-کے-دورہ-امریکا-کا-امکان-ٹرمپ-سے-ملاقات-متوقع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org