QR CodeQR Code

پنجاب یونیورسٹی، اسلامی جمعیت کا طلبہ پر پھر تشدد، متاثرین کے احتجاج پر مقدمہ درج

28 Jun 2019 08:12

اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں نے یونیورسٹی ہاسٹل میں طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس پر طلبہ نے کارروائی کیلئے پولیس کو درخواست دی جس پر کوئی کارروائی نہ ہونے پر طلبہ کینال روڈ پر نکل آئے اور کیمپس پل پر ٹریفک بلاک کر دی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد بھی کوئی کارروائی نہیں کی۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں جھگڑے کا معاملہ، واقعہ میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری پر طلبہ نے کیمپس پل بلاک کر کے پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پنجاب یونیورسٹی کے طلباء نے جھگڑے میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہ کرنے پر سڑک بلاک کر کے پولیس کیخلاف نعرہ بازی کی۔ اطلاعات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں نے یونیورسٹی ہاسٹل میں طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس پر طلبہ نے کارروائی کیلئے پولیس کو درخواست دی جس پر کوئی کارروائی نہ ہونے پر طلبہ کینال روڈ پر نکل آئے اور کیمپس پل پر ٹریفک بلاک کر دی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد بھی کوئی کارروائی نہیں کی۔  طلبہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے مقدمہ بھی ہمارے احتجاج کے بعد ہی درج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ بھی غنڈہ گرد عناصر کیخلاف کارروائی نہیں کر رہی۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر پنجاب یونیورسٹی کے طلباء نے احتجاج ختم کر دیا۔ طلباء کا احتجاج ختم ہونے کے بعد سڑک کو ٹریفک کیلئےکھول دیا گیا۔ پولیس نے طلباء تنظیموں میں جھگڑے کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ ہوسٹل میں طلباء کے زخمی ہونے پر درج کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 801954

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801954/پنجاب-یونیورسٹی-اسلامی-جمعیت-کا-طلبہ-پر-پھر-تشدد-متاثرین-کے-احتجاج-مقدمہ-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org