QR CodeQR Code

افغان صدر کا دورہ لاہور، سکیورٹی پلان تیار، 1 ہزار اہلکار تعینات

28 Jun 2019 08:38

وزارت خارجہ نے لاہور ائیرپورٹ کی سکیورٹی اور پروٹوکول انتظامات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ افغان صدر صبح ساڑھے گیارہ بجے لاہور پہنچے گے۔ ائیرپورٹ پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار افغان صدر کا استقبال کریں گے۔ سکیورٹی کے پیش نظر افغان صدر کو حج لاونج کے ذریعے ائیرپورٹ سے گورنر ہاوس پہنچایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ افغان صدر اشرف غنی آج بنیں گے زندہ دل لاہوریوں کے مہمان،  معزز مہمان کی آمد پر سکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا، ایک ہزار اہلکار سکیورٹی پر تعینات ہوں گے، سی سی ٹی وی کیمرے بھی فعال کر دیئے گئے ہیں۔ صدر اشرف غنی شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ہمسایہ ملک کے صدر آج لاہور آئیں گے، حکومت نے افغان صدر کی مہمان نوازی کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے لاہور ائیرپورٹ کی سکیورٹی اور پروٹوکول انتظامات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ افغان صدر صبح ساڑھے گیارہ بجے لاہور پہنچے گے۔ ائیرپورٹ پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار افغان صدر کا استقبال کریں گے۔ سکیورٹی کے پیش نظر افغان صدر کو حج لاونج کے ذریعے ائیرپورٹ سے گورنر ہاوس پہنچایا جائے گا۔
 
افغان صدر اشرف غنی کے پروٹول کیلئے سکیورٹی ادارے اور ضلع انتظامیہ متحرک ہو چکی ہے۔ سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کی زیر صدارت لاہور پولیس کا اجلاس ہوا جس میں سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ ایئرپورٹ سے گورنر ہاوس تک افغان صدر کا روٹ عام ٹریفک کیلئے بند رہے گا۔ سی سی پی او نے سی ٹی او کو ٹریفک کے موثر متبادل انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید کی تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو روٹس پر پیچ ورک کو فوری مکمل کرنے، فٹ پاتھوں کی مرمت جبکہ مزار اقبال، بادشاہی مسجد شاہی قلعہ مال روڈ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں صفائی کی صورتحال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ افغان صدر بادشاہی مسجد، شاہی قلعہ کی سیر اور مزار اقبال پر حاضری دیں گے۔ لاہور میں مصروف دن گزارنے کے بعد رات 7 بجے سپیشل پرواز کےذریعے کابل روانہ ہو جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 801957

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801957/افغان-صدر-کا-دورہ-لاہور-سکیورٹی-پلان-تیار-1-ہزار-اہلکار-تعینات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org