0
Friday 28 Jun 2019 10:18

وفاقی کابینہ نے وزارتوں کو عالمی معاہدوں کا اختیار دے دیا

وفاقی کابینہ نے وزارتوں کو عالمی معاہدوں کا اختیار دے دیا
اسلام ٹائمز۔  وفاقی کابینہ نے وزارتوں کو عالمی معاہدوں کا اختیار دے دیا ہے، انھیں اب سمری جاری کرنے سے قبل کابینہ میں بحث کیلیے پیش کرنا لازم نہیں ہوگا لیکن اس کا اطلاق آئی ایم سے 6 ارب ڈالر قرض کے معاہدے پر نہیں ہو گا۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق 18 جون کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں وفاقی کابینہ نے وزارتوں کو عالمی معاہدوں کا اختیار دیا۔ جیسے نون لیگی حکومت نے قطر سے ایل این جی معاہدہ کیا تھا، اس نوعیت کے معاہدے کی سمری جاری کی جا سکے گی۔ علاوہ ازیں مستقبل میں باہمی مفاہمت کی یادداشتوں ، عالمی معاہدے کی سمری کا اجرا کیا جاسکے گا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور کیبنٹ سیکریٹری معروف رسول کی جانب سے اس بارے تفصیلات آنی باقی ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 801961
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش