0
Friday 28 Jun 2019 12:05

خیبر پختونخوا میں پولیو کے مزید 5 کیسز منظر عام پہ

خیبر پختونخوا میں پولیو کے مزید 5 کیسز منظر عام پہ
اسلام ٹائمز۔ قومی ادارہ صحت نے خیبر پختونخوا کے تین اضلاع میں پولیو کے 5 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے جن میں 2 کیس بنوں، 2 تورغر اور ایک کیس شمالی وزیرستان سے سامنے آیا ہے، ان نئے کیسزکے بعد رواں سال کے دوران خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 26 جبکہ ملک بھر ان کیسز کی تعداد 32 ہو گئی ہے جو کہ قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھجوائے گئے۔ نمونوں کے لیبارٹری ٹسٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس سے متاثر ہونے والے بچوں میں تین بچے جبکہ دو بچیاں شامل ہیں۔ بنوں میں پولیو وائرس سے متاثر ہونے والے ایک بچے کی عمر 8 ماہ اور دوسرے کی 10 ماہ ہے۔ تورغر میں 48 ماہ کی بچی اور 24 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ شمالی وزیرستان میں 11 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کے ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ پانچوں بچوں میں سے کسی کو بھی معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات نہیں دیئے گئے تھے۔ نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا میں منعقدہ اہم اجلاس سے خطاب میں ای او سی کوآرڈینیٹر کیپٹن (ر)کامران احمد آفریدی نے کہا کہ جب تک ہم تمام بچوں تک پولیو ویکسین کی رسائی حاصل نہیں کر لیتے، تب تک پولیو کیسز سامنے آتے رہیں گے۔ اس لئے تمام والدین سے بار بار یہ التماس کی جاتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلائیں۔
خبر کا کوڈ : 801987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش