QR CodeQR Code

امت شاہ کا کشمہر دورہ زمینی صورتحال سمجھنے میں مددگار ثابت ہوگا، عمر عبداللہ

28 Jun 2019 12:17

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کے دو روزہ دورہ جموں کشمیر کے بعد مجھے امید ہے کہ بھارت نے یہاں کی زمینی صورتحال کو بہتر طور پر سمجھا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کا دو روزہ دورہ ریاست جموں و کشمیر بھارت کے لئے کشمیر کی زمینی صورتحال سمجھنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کے دو روزہ دورہ جموں کشمیر کے بعد مجھے امید ہے کہ بھارت نے یہاں کی زمینی صورتحال کو بہتر طور پر سمجھا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کے تئیں اپروچ کو تبدیل کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی ہوگی۔ انہوں نے امت شاہ کے اس دورہ کو خوش آئند قرار دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 801988

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/801988/امت-شاہ-کا-کشمہر-دورہ-زمینی-صورتحال-سمجھنے-میں-مددگار-ثابت-ہوگا-عمر-عبداللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org