0
Friday 28 Jun 2019 15:54

عسکریت پسندی اور ٹیرر فنڈنگ کیخلاف کارروائی جاری رکھی جائیگی، امت شاہ

عسکریت پسندی اور ٹیرر فنڈنگ کیخلاف کارروائی جاری رکھی جائیگی، امت شاہ
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے اپنے پہلے دورے کے دوران بھارت کے وزیر داخلہ امت شاہ نے مختلف میٹنگوں کے دوران کشمیر کی سلامتی صورتحال، امرناتھ  یاترا کے لئے انتظامات اور ریاست میں انتظامی صورتحال کا جائزہ لیا۔ سرینگر میں منعقدہ میٹنگوں میں گورنر، مرکزی داخلہ سیکرٹری، گورنر کے مشیروں، چیف سیکرٹری، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے سینئر افسروں اور سیکورٹی ایجنسیوں و مسلح فورسز کے افسروں نے شرکت کی۔ ان میٹنگوں میں بظاہر کشمیر کے عام آدمی کی طرزِ زندگی میں بہتری لانے اور ترقیاتی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

کشمیر میں موجودہ سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد بھارتی وزیر داخلہ نے اس سلسلے میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات دیں کہ دہشتگردی اور دہشتگردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائی جانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی مالی معاونت کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جانی چاہیئے اور قانون کی بالادستی کو برقرار رکھا جانا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 801989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش