0
Friday 28 Jun 2019 17:08

حکومت کشمیری عوام کی ترجمانی کرنے والوں کیخلاف برسر جنگ ہے، سید علی گیلانی

حکومت کشمیری عوام کی ترجمانی کرنے والوں کیخلاف برسر جنگ ہے، سید علی گیلانی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے محبوس علیحدگی پسند لیڈران اور کارکنان کی غیر قانونی نظربندی کو طول دینے اور جیل میں کئی قائدین اور کارکنان کی بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے پوری وادی کشمیر اور پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں 28 جون نماز جمعہ کے بعد جملہ سیاسی قیدیوں کی رہائی کے حق میں پُرامن احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔

سید علی شاہ گیلانی نے کہا کہ بھارتی حکومت غیر جمہوری، غیر انسانی اور غیر اخلاقی طرزِ عمل اختیار کرکے کشمیری عوام کی ترجمانی کرنے والی سیاسی قیادت کے خلاف عملاً برسرِ جنگ ہے۔ حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین نے نماز جمعہ کے بعد پُرامن احتجاج کرنے کے لئے جملہ ائمہ اور خطیب حضرات سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر یہ فرض عائد ہوتا ہے ہم اس تاناشاہی کے خلاف برس ہا برس سے جیلوں میں سڑائے جارہے قوم کے اس سرمایہ کے حق میں اپنی آواز بلند کریں۔
خبر کا کوڈ : 801990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش