QR CodeQR Code

مسجد اقصی کے قریب 20 سرنگوں کا انکشاف

12 Jul 2009 13:35

انٹرنیشنل القدس فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زیاد الحسن نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے مسجد اقصی ۰۰۰۰۰۰


انٹرنیشنل القدس فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زیاد الحسن نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے مسجد اقصی کے مقام پر سیاحتی شہر کی تعمیر کی آڑ میں سرنگیں کھودنے کا کام تیز کر دیا گیا ہے۔ اب تک مسجد اقصی کے قریب کم از کم بیس زیر زمین سرنگوں کا انکشاف کیا گیا ہے جبکہ کئی سرنگوں پر کام جاری ہے۔ بیت المقدس میں "العالم نیوز چینل" پر "مسجد اقصی خطرے میں" کے عنوان سے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت قبلہ اول کو یہودیت میں تبدیل کرنے اور مسجد اقصی کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کار لا رہی ہے اور مسجد اقصی کے مقام پر یہودی سیاحتی مرکز کی تعمیر پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ اسرائیل کی جانب سے کھودی جانے والی تمام سرنگوں کا ہدف مسجد اقصی کی بنیادوں کو کمزور کر کے اسے شہید کرنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔ زیاد نے مزید کہا کہ بیت المقدس میں اسرائیلی سیاحتی کمپنیاں سرگرم ہیں اور وہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت صہیونیت کی ترویج کے لیے مختلف منصوبوں پر عمل پیرا ہیں۔


خبر کا کوڈ: 8020

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/8020/مسجد-اقصی-کے-قریب-20-سرنگوں-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org