0
Friday 28 Jun 2019 14:29

سلیکٹڈ، الیکٹڈ اور ایک تاحیات ری جیکٹڈ کی بات ہونی چاہیئے، فردوس عاشق اعوان

سلیکٹڈ، الیکٹڈ اور ایک تاحیات ری جیکٹڈ کی بات ہونی چاہیئے، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیاست میں کسی کی ذات پر تنقید قابل مذمت ہے ڈیفیکٹڈ ہر اس سیاستدان کو کہا جس کے قول و فعل میں تضاد ہے، اپنے الفاظ پر قائم ہوں، پیچھے نہیں ہٹ رہی۔ فردوس عاشق اعوان کا گذشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کا مینڈیٹ ہے، انہیں پارلیمنٹ نے پہلے سلیکٹ کیا پھر اپنے ووٹ سے الیکٹ کیا، لیکن ایک شخص ایسا بھی ہے جسے تاحیات سپریم کورٹ نے ری جیکٹ کیا، سلیکٹڈ، الیکٹڈ اور ایک تاحیات ری جیکٹڈ کی بات ہونی چاہیئے، اس کے ساتھ ایک سیاسی لیڈر ایسا بھی ہے جو پیدائشی ڈیفیکٹڈ ہے۔ اپنی اسی بات کی وضاحت کرتے ہوئے جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا آج کہنا تھا کہ پیدائشی ڈیفیکٹ طبی اصطلاح ہے، اسے سیاست کا رنگ کیوں دیا جارہا ہے؟

انہوں نے کہا کہ پیدائشی نقائص جسمانی یا ذہنی کوئی بھی ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نقائص کسی میں بھی ہو سکتے ہیں، بتائیں کیا وزیراعظم سلیکٹڈ ہیں؟ آپ اس پر بات کیوں نہیں کر رہے؟ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے ایک بیان میں کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ٹیکس وصولی کے قومی فرض کو تحریک کی شکل دینے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا پاکستان کو خود انحصاری کی منزل سے ہمکنار کرنے کی جانب عملی قدم کپتان نے اٹھایا، حب الوطنی اسے کہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے سیاسی نہیں قومی مفاد میں جرات مندانہ فیصلے کئے ہیں، سیاسی مخالف بھی تسلیم کر رہے ہیں کہ اس کڑی دھوپ سے ایک بار ہم ہمت، حوصلے اور استقامت سے گزر گئے تو روشن مستقبل ہماری منزل ہوگا۔ 
خبر کا کوڈ : 802002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش