QR CodeQR Code

غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری

28 Jun 2019 18:37

انٹربینک امریکی ڈالر کی قیمت میں 4.20 روپے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید میں 3 روپے اور قیمت فروخت میں 2.50 روپے کی نمایاں کمی ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ ملکی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدرمیں آج بروز جمعہ بہتری دیکھی گئی، انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 4.20 روپے اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں 3 روپے اور قیمت فروخت میں 2.50 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 4.20 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 163.70 روپے سے گھٹ کر 159.50 روپے اور قیمت فروخت میں 164.20 روپے سے گھٹ کر 160 روپے ہوگئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں تین روپے اور قیمت فروخت میں 2.50 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 162.50 روپے سے گھٹ کر 159.50 روپے اور قیمت فروخت 163.50 روپے سے گھٹ کر 161 روپے ہوگئی۔

یورو کی قیمت خرید میں 5.50 روپے اور قیمت فروخت میں 4 روپے، جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید میں چھ روپے اور قیمت فروخت میں 4.80 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید 183.50 روپے سے گھٹ کر 178 روپے اور قیمت فروخت 186.50 روپے سے گھٹ کر 182.50 روپے، جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید 205[ روپے سے گھٹ کر 199 روپے اور قیمت فروخت 208.30 روپے سے گھٹ کر 203.50 روپے ہوگئی۔


خبر کا کوڈ: 802050

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802050/غیر-ملکی-کرنسیوں-کے-مقابلے-میں-پاکستانی-روپے-کی-قدر-بہتری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org