QR CodeQR Code

غذر ملکی و غیر ملکی سیاحوں سے بھر گیا، جگہ جگہ خیمہ بستیاں آباد

28 Jun 2019 18:47

سرد موسم کے باوجود بھی سیاحوں کی علاقے میں آمد جاری ہے، غذر کے بالائی علاقے پھنڈر، ہندراب، ٹیرو، درکوت سمت کئی سیاحتی مقامات ملکی اور غیر ملکی سیاحوں سے بھر گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کا ضلع غذر سیاحوں سے بھر گیا، ہوٹلوں میں جگہ نہ ملنے کی وجہ سے جگہ جگہ خیمہ بستیاں آباد ہو گئیں۔ غذر کے بالائی سیاحتی مقامات ملکی اور غیر ملکی سیاحوں سے بھر گئے ہیں، سرد موسم کے باوجود بھی سیاحوں کی علاقے میں آمد جاری ہے جب کہ دوسری جانب سیاحتی مقامات پر سہولیات کی کمی کے باعث سیاحوں کو مشکلات کا بھی سامنا ہے۔ ضلع غذر کے بالائی علاقے پھنڈر، ہندراب، ٹیرو، درکوت سمت کئی سیاحتی مقامات ملکی اور غیر ملکی سیاحوں سے بھر گئے ہیں۔ پھنڈر کی خوبصورت وادیاں سیاحوں کی خیمہ بستیوں کا منظر پیش کر رہی ہیں جبکہ سیاح علاقے کی خوبصورت وادیوں میں کھیل کود میں مصروف دکھائی دیتے ہیں اور دنیا کی نایاب مچھلی ٹرائوٹ کا شکار کرتے نظر آتے ہیں اور سیاح پرفضاء ماحول سے لطف اندوز ہو رہے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے سیاحت کے فروغ کے لئے خاطر خواہ توجہ نہ دینے اور غذر روڑ کی تعمیر و مرمت نہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں سیاحت کے فروغ میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، علاقے میں ہوٹل انڈسڑی نہ ہونے کے برابر ہے، سیاحت کے فروغ کے لئے غذر گلگت شاہراہ کی تعمیر ناگزیر ہو چکی ہے، حکومت کو چاہیئے کہ وہ ان دو چیزوں پر فوری توجہ دے اور ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کرے۔


خبر کا کوڈ: 802054

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/802054/غذر-ملکی-غیر-سیاحوں-سے-بھر-گیا-جگہ-خیمہ-بستیاں-ا-باد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org