0
Friday 28 Jun 2019 19:10

ارباب اقتدار کی خود غرضی، بے حسی اور نااہلی کے سبب پاکستان بحرانی کیفیت کا شکار ہے، شاہ عبدالحق قادری

ارباب اقتدار کی خود غرضی، بے حسی اور نااہلی کے سبب پاکستان بحرانی کیفیت کا شکار ہے، شاہ عبدالحق قادری
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے کہا ہے کہ ارباب اقتدار کی خود غرضی، بے حسی اور نااہلی کے سبب پاکستان بحرانی کیفیت کا شکار ہے، ہمارا المیہ یہ ہے کہ حکمران اللہ کی طرف رجوع کرنے بجائے اغیار کے سامنے دستِ سوال دراز کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستِ مدینہ کی طرزِ حکومت کے دعویداروں نے تبدیلی کے نام پر عوام کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے، حکمران ’’گھبرانا نہیں ہے‘‘ کی تلقین کے ساتھ آئی ایم ایف کی پالیسی پر پیٹرول، بجلی، گیس کی قیمتوں اور ٹیکسز میں مزید اضافہ کرکے عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے میمن مسجد جوڑیا بازار میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی امداد کے باوجود معاشی بدحالی میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے، ایسا لگتا ہے ملک کو درپیش مسائل کے اسباب میں ملک میں توہینِ رسالت کی مرتکبہ کو آزادی، بیرونی دباؤ پر سزائے موت اور شرعی قانون میں ممکنہ تبدیلی، حکمرانوں کی دین سے دوری ملک میں معاشی بحران عذاب کی ایک صورت لگتی ہے۔

شاہ عبدالحق قادری کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے موقع پر قوم کو سبز باغ دکھانے والے ہی وبال جان بنتے جا رہے ہیں، حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے تکلیف دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، ڈالر گیس و بجلی کی بڑھتی قیمتیں بحران کی نشاندہی کر رہی ہیں، حکومت کی جانب سے مہنگائی قابو کرنے کے کوئی اقدامات نظر نہیں آ رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے روپے کی قدر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، ڈالر کی قیمت میں اضافے کے سبب قوم قرضوں کے بوجھ تلے دبی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 802061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش