0
Friday 28 Jun 2019 20:28

صوبائی حکومت نے اپنے بجٹ میں کے پی پولیس کو نظر انداز کردیا

صوبائی حکومت نے اپنے بجٹ میں کے پی پولیس کو نظر انداز کردیا
اسلام ٹائمز۔ متعدد منصوبوں کیلئے نئے مالی سال کے بجٹ میں رقم مختص نہ ہو سکی۔ 800 ملین سے زائد منصوبوں میں نئے مالی سال میں صرف دو منصوبے شامل ہو سکے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کے پولیس کو مثالی پولیس بنانے کے دعوے ہوا ہو گئے، نئے مالی سال کے بجٹ میں خاص حصہ نہ مل سکا، بجٹ میں خاطر خواہ فنڈ مختص نہ کرنے پر محکمہ پولیس میں بھی مایوسی پھیل گئی۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں کے پی پولیس کے 879 ملین کے 19 منصوبوں میں سے صرف دو منصوبے ہی شامل ہو سکے۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے دفتر اور ٹریفک وارڈنز ہیڈ کوارٹرز کیلئے بھی رقم مختص نہ ہو سکی جبکہ کرائے کی عمارتوں میں موجود تھانوں کیلئے بھی رقم مختص نہ کی جا سکی۔ شہریوں نے بھی پولیس کے فنڈز کم کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پولیس جیسے اہم ادارے کو محروم رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ پولیس کیلئے گذشتہ بجٹ میں ایک ارب 43 کروڑ 10 لاکھ 96 ہزار روپے مختص کئے گئے تھے جس میں 49 کروڑ 28 لاکھ 14 ہزار روپے خرچ کئے جا سکے جبکہ 75 کروڑ 51 لاکھ 98 ہزار روپے لیپس ہوگئے۔ فنڈز کی عدم دستیابی یا حکومت کی عدم دلچسپی، اس سال بھی سیف سٹی پراجیکٹ کے کاغذوں سے نکلنے کا امکان نظر نہیں آ رہا جو جرائم میں کمی لانے اور شہریوں کو پُرامن ماحول مہیا کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 802079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش